Israeli President to visit Turkey in March: Tayyip Erdogan

 اسرائیلی صدر مارچ میں ترکی کا دورہ کریں گے: طیب اردوان

ترکی اور اسرائیل دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں: ترک صدر۔ فوٹو: فائل
 ترکی اور اسرائیل دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں: ترک صدر۔ فوٹو: فائل

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ مارچ میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا یوکرین کے دورے روانگی سے قبل صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے۔

رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور اسرائیل دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے چند روز قبل ہی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، وہ یو اے ای کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے صیہونی صدر ہیں۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post