Suleman Khan's Title from Sudia Arabia

 سعودی عرب میں سلمان خان کے نام اعزاز

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ناصر بھائی، آپ سے مل کر اچھا لگا__فوٹو: سلمان خان/انسٹاگرام
اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ناصر بھائی، آپ سے مل کر اچھا لگا__فوٹو: سلمان خان/انسٹاگرام 

دو دہائیوں سے بالی وڈ پر  راج کرنے والے سلمان خان کو سعودی عرب میں 'پرسنیلٹی آف دی ایئر' کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ریاض میں منعقد ہونے والے 'جوائے ایوارڈز' کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ناصر بھائی، آپ سے مل کر اچھا لگا تاہم سلمان خان کی تصویر پر انہیں مبارکباد دینے والے مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی، مداح سلمان خان کی مقبولیت سعودی عرب میں دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔

اس سے قبل سلمان خان کی اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ امریکی اداکار 'جان ٹراوولٹا' کو اپنا تعارف کروا رہے ہیں، سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ میرا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے اور میرا نام سلمان خان ہے۔سلمان خان کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے عاجز  پسندانہ قرار دیا اور اداکار کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اداکار سلمان خان، شلپا شیٹی اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ اپنے ’دبنگ ری لوڈِڈ ‘شو کے لیے سودی عرب گئے تھے۔

شو کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ’ریاض سیزن2021‘ کے تحت ہوا تھا اور اسے بہت پذیرائی ملی۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post