Amrican child who save his parents and family..........how?

 دو سال کے امریکی بچے نے گھر میں آگ لگنے کے بعد والدین اور بہن بھائیوں کی جان بچالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ناتھن اور 28 سالہ کیلا ڈہل 15 جنوری کو صبح 4:30 بجے سو رہے تھے کہ ان کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

 گھر میں جب آگ لگی تو سونگھنے کی صلاحیت سے محروم کورونا کے مریض والدین سوتے رہے  تاہم  2 سالہ بیٹے برینڈن نے والدین کو جگایا جس کے بعد وہ بچوں کو لے کر گھر سے باہر بھاگے ۔

ناتھن اپنے 5 بچوں اور اہلیلہ کے ہمراہ ٹیکساس کے علاقے الورڈ میں رہتے تھے۔ —فوٹو: ڈیلی میل
 ناتھن اپنے 5 بچوں اور اہلیلہ کے ہمراہ ٹیکساس کے علاقے الورڈ میں رہتے تھے۔ —فوٹو: ڈیلی میل

رپورٹس کے مطابق ناتھن کا خیال ہے کہ گھر میں آگ کمرے میں موجود ہیٹر کی وجہ سے لگی تھی بیٹے کی وجہ سے ان سب کی جان بچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ برینڈن، جو کمرے میں سو رہا تھا آگ کے شعلوں کی وجہ سے جاگا اورہمارے  بیڈروم میں داخل ہوتے ہوئے اپنی ماں کے پاؤں کو زور سے تھپ تھپایا جس کے بعد میری بیوی اٹھی اور دیکھا کہ گھر میں آگ لگ گئی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا سارا سامان راکھ ہوگیا ، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو آنچ نہ آئی—فوٹو: ڈیلی میل
آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا سارا سامان راکھ ہوگیا ، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو آنچ نہ آئی—فوٹو: ڈیلی میل

آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا سارا سامان راکھ ہوگیا ، لیکن خوش قسمتی سے کسی کو آنچ نہ آئی اور ننھا برینڈن ہیرو بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق ناتھن اپنے 5 بچوں اور اہلیلہ کے ہمراہ ٹیکساس کے علاقے الورڈ میں رہتے تھے۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post