'Ben' on WhatsApp, just style

 واٹس ایپ پر ’ بین ‘ کریں، ذرا اسٹائل سے!!

image

لیکن واٹس ایپ نے اپنے استعمال کنندگان کے لیے اس نا پسندیدہ کام کے لیے دیے گئے فیچر کے ڈیزائن کو بھی پر کشش بنا دیا ہے۔

گوگل پلے بی ٹا پروگروام کے لیے جاری ہونے والے ورژن 2.22.5.3 میں بین ریویو کے لیے ایک نیا ڈارک آئیکون متعارف کرادیا گیا ہے۔

’ بین ریویو- اسٹیٹس ڈارک آئیکونز‘ کے نام سے یہ فیچر ابھی جانچ کے مراحل میں ہے۔ اور آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اسے صارفین کے لیے جاری کیا جائےگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اس کی کامرس پالیسیوں کی خلاف ورزیوں پر بین ریویو پر ڈیزائن میں بہتری کرتے ئوے ڈارک تھیم استعمال کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں اس فیچر کی بابت شایع ہونے والے فیچر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ آئیکون آپ کے بین ریویو کے رد عمل کو ریفلیکٹ کرتے ہیں

اس سے قبل یہ آئیکون ہلکے اسٹائل استعمال کرتے تھے۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا۔ تاہم امید ہے کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اس فیچر کو ظاہر کیا جائے گا۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post