حریم شاہ کی گرفتاری ۔۔ ان کا اصلی نام کیا ہے؟ ایف بی آر کی جانب سے ٹک ٹاکر کی گرفتاری کا امکان
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے انداز کی بدولت سوشل میڈیا پر وائرل ہی رہتی ہیں لیکن ان دنوں وہ ٹی وی چینلز کی بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
حریم شاہ کی مشکلات میں دن گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایف آئی اے کے نوٹس کے بعد اب ایف بی آر نے بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ڈپارٹمنٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن (آئی اینڈ آئی) اور ان لینڈ ریوینیو (آئی آر) کی جانب سے حریم شاہ کو 17 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اس نوٹس میں حریم شاہ کو فضا حسین کے نام سے مخاطب کیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے حریم شاہ کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق معتبر معلومات کی بنا پر تحقیقات شروع کی ہیں۔ دوسری جانب ایف بی آر میں پیش نہ ہونے پر حریم شاہ کو گرفتار کر کے پیش بھی کیا جا سکتا ہے۔