21 دنوں تک نماز پڑھے۔۔۔۔۔سزا۔

0



نڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں کی ایک عدالت نے مار پیٹ اور جھگڑا کرنے پر سزا کے طور پر حکم دیا ہے کہ وہ ملزم اگلے 21 دنوں تک باقاعدگی سے پانچوں وقت نماز ادا کرے گا۔


مجسٹریٹ تیجونت سنگھ سندھو نے اپنے فیصلے میں 30 برس کے ملزم رؤف عمر خان سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ قریبی مسجد میں اپنے اعمال کے کفارہ کے طور پر دو پودے لگائیں گے اور پھر اس کی دیکھ بھال کریں گے۔


مجسٹریٹ نے اس شخص کو سڑک پر لڑائی کے معاملے میں ایک شخص کو زخمی کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی۔


مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ ضلع کے ایک زرعی افسر عدالت کے حکم کی تعمیل کی نگرانی کریں گے اور اجازت دی کہ اگر انھیں حکم نافذ کرنے کی صورت میں ضرورت ہوئی تو وہ پولس فورس کا استعمال کر سکتے ہیں۔


عدالتی حکم کے مطابق ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہ ایک غریب آدمی ہیں اور ان پر خاندان کی روزی روٹی کی ذمہ داری ہے۔


’پروبیشن فار آفینڈرز ایکٹ‘ عدالت کو مجرم کو نصیحت یا مناسب تنبیہ کے بعد رہا کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ ملزم دوبارہ جرم نہ کرے۔


اس حکم میں مجسٹریٹ نے مشاہدہ کیا ہے کہ ’میرے مطابق مناسب وارننگ دینے کا مطلب ہے کہ یہ سمجھنا کہ جرم کیا گیا ہے، ملزم کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور وہ اسے یاد رکھے تاکہ وہ دوبارہ جرم نہ دہرائے۔‘


عدالت نے مزید کہا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک دیندار مسلمان ہیں اور ان پر نماز پڑھنا فرض ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ نماز نہیں ادا کر پاتے۔


اس تناظر میں مجسٹریٹ نے کہا کہ ’ان کو اس شرط پر چھوڑنا مناسب ہوگا کہ وہ کل سے 21 دنوں تک مسلسل فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشا کی پانچ وقت نمازیں پڑھے۔‘

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)