یک دن شدید گرمی میں قمیض اتار کر جب نفیس یعقوب تلاوت کلام پاک میں مصروف تھے تو ان کی خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کی ویڈیو ایک محافظ نے بنا کر اس کو سوشل میڈیا پر شئير کر دیا جو کہ تیزی سے وائرل ہو گئی- |
|
2015 میں وائرل ہونے والی جیل کی یہ ویڈیو راتوں رات ملائشیا کی سرحدوں سے پار ہو کر دنیا بھر کے مسلمانوں تک پہنچ گئی چند مہینوں کی جیل کے بعد جب نفیس یعقوب جیل سے نکلا تو وہ اب ایک عام بچہ نہ تھا بلکہ ایک مشہور انسان بن چکا تھا- |
|
ملائشیا کی حکومت نے اس کو واپس تھائی لینڈ بھجوا دیا جہاں سے کچھ عرصے میں قانونی طور پر واپس آگئے اور اب نفیس یعقوب ایک غیر قانونی تارکین وطن نہ تھے بلکہ وہ ایک ایسے قاری بن چکے تھے جن کی قرآت کی ویڈیو سے لوگ اپنا تلفظ درست کرنے لگے- |
|
ملائشین عوام کے پرزور مطالبہ تھا کہ نفیس یعقوب کو ملائشیا کی کسی بڑی مسجد کا پیش امام بنایا جائے ان کے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو پیش امام کے طور پر فائز کر دیا گیا ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں نے نفیس یعقوب کے لیے اپنی محبت کا اظہار قیمتی تحفوں کی صورت میں کیا جس نے نفیس یعقوب کی زندگی ہی بدل ڈالی- |
|
 |
|
ان تمام کامیابیوں نے نفیس یعقوب کی قرآن سے محبت کو اور بھی بڑھا دیا اور ان کا اپنا یو ٹیوب چینل موجود ہے جہاں پر قرآنی آیات کی تلاوت کی ویڈیوز لوگوں کے دلوں تک کو متاثر کر جاتی ہیں- اس کے علاوہ نفیس یعقوب ایک این جی او بھی چلا رہے ہیں جو کہ برما کے مسلمانوں کے حقوق اور ان کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے- |
|
بے شک اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جو اس کی کتاب سے محبت کرتے ہیں ان سے اللہ بھی محبت فرماتا ہے- |