Mother and Daughter ٖFirst Lady Palot in the World

ماں بیٹی ایک ساتھ طیارہ اڑاتی ہیں ۔۔

 دنیا کی پہلی ماں بیٹی خاتون پائلٹ کے چرچے کیوں ہورہے ہیں؟

امریکہ میں ماں بیٹی کی جوڑی ایک ساتھ کمرشل طیارہ اُڑانے والی اپنی نوعیت کی پہلی جوڑی ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی۔

کیپٹن سوزی جو تیس 32 سے سال سے زائد عرصے سے بطور پائلٹ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، اور اب اُن کی بیٹی فرسٹ آفیسر ڈونا گیریٹ بھی اپنی والدہ کےنقش قدم پر چلتے ہوئے کمرشل پائلٹ اڑا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کیپٹن سوزی کا پورا خاندان پائلٹس پر مشتمل ہے کیونکہ سوزی کے شوہر اور ان کا بیٹا مارک بھی پائلٹ ہیں۔

ماں بیٹی کا ایک ساتھ طیارہ اُڑانا دیکھنے والوں کے لیے انتہائی دلچسپ ہوتا ہوگا کیونکہ اس سے پہلے کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

کیپٹن سوزی اور ان کی پائلٹ بیٹی ڈونا گیریٹ کی کہانی ایک سے ڈیڑھ سال قبل وائرل ہوئی تھی جو کہ دوبارہ مشہور ہو رہی ہے۔ اِن دونوں ماں بیٹی کو ایک ہی پیشے میں دیکھ کر دوسرے لوگوں کو بھی آگے بڑھنے اور حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

اسکائی ویسٹ ایئر لائن کے بلاگ کے مطابق سوزی نے کہا کہ ہمیں اپنی ملازمتیں بہت پسند ہیں۔ اُنہوں نے بتایا ہمارے بچوں میں سے کوئی بھی پائلٹ بننے کے بارے میں نہیں سوچ رہا تھا، لیکن جب آپ دوسرے کیریئر کو دیکھنا شروع کرتے ہیں اور ہمارا کام دیکھتے ہیں تو آپ کا دل وہی کام کرنے کا چاہنے لگتا ہے۔ 

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post