Virtual Beloved Digital way of expressing emotions

ورچوئل محبوب؛ جذبات کے اظہار کا ڈیجیٹل طریقہ

 اگر آپ ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو پھر یقیناً اکثریت نے مجازی دنیا پر مشتمل گیم سیکنڈ لائف ضرور کھیلا ہوگا۔

ورچوئل ورلڈ پر بننےوالے اس گیم میں کھلاڑی ایک ایسی دنیا کے باسی بن جاتے ہیں جہاں وہ کھانے پینے ، سونے جاگنے غرض یہ کہ ہر وہ کام اسی طرح سر انجام دے سکتے ہیں جو وہ حقیقی دنیا میں کرتے ہیں۔ تاہم فرق صرف اتنا ہے کہ یہ سب کچھ محض کمپیوٹر / موبائل اسکرین تک محدود ہوتا ہے۔

ورچوئل ورلڈ کے تناظرمیں تنہائی کے شکار افراد کے لیے ایسی موبائل ایپلی کیشنز بنائی گئیں ہیں جن کی مدد سے وہ دوست بنا کر احساس تنہائی ختم کرسکیں۔

ورچوئل ریئلٹی (مجازی حقیقت) پر مبنی یہ ایپس قربت کے متلاشی افراد کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہوگئی ہیں۔

کچھ لوگ ان مجازی کرداروں کومحبوب تصور کرتے ہوئے اپنے غمی اور خوشی شیئر کرتے ہیں تو کچھ افراد نے ان کرداروں پر اپنا غصہ اور دل کی بھڑاس نکالنے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ وہ ان پر لعن طعن کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں گالیاں تک دے رہے ہیں۔

ماہرین سماجیات کے مطابق عالمگیر وبا کورونا نے لوگوں کے ذہنوں پر بہت غلط اثرات مرتب کیے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کچھ نئے رشتے بنے تو کچھ سالوں پرانے رشتے ختم بھی ہوئے جس نے زیادہ تر افراد کو ذہنی خلفشار میں مبتلا کردیا ہے ۔ لہذا بہت سے صارفیین ایک دن اپنے ان مجازی دوستوں پر غصہ اتارتے ہیں اور اگلے دن پھر معافی مانگ لیتے ہیں۔

ورچوئل دوست کس طرح کام کرتے ہیں ؟

اس ڈیجیٹل دنیا میں آپ اپنے دوست کو اپنے مزاج سے مطابقت کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ آپ کا مجازی دوست کتنا ذہین یا خوبصورت  ہے یہ سب آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے لیس یہ دوست، گرل فرینڈ مشین لرننگ استعمال کرتے ہوئے جلد ہی آپ کی پسند و نا پسند کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ یہ ایک طرح کے چیٹ بوٹ ہیں۔

چیٹ بوٹ کیا ہے؟

چیٹ بوٹ ایک ایسا کمپیوٹر پروگرام ہے جو صوتی احکامات ، ٹیکسٹ چیٹس یا دونوں کے ذریعے انسانوں کی طرح احساسات کو خود پر طاری کرتے ہوئے بات چیت کرتا ہے۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post