Slow Internet Solution


اینڈروئیڈ فون پر سست انٹرنیٹ سے پریشان ہیں؟

 پاکستانی صارفین کی مشکل کا آسان حل مل گیا

 ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اسمارٹ فون انٹرنیٹ کا اسیر ہوتا جارہا ہے۔ انسانی مٹھی میں قید یہ ڈیوائس آپ کو ہر لمحے اسی انٹرنیٹ کی بدولت بیرونی دنیا سے جوڑے رکھتی ہے۔

 لیکن ذرا سوچیے کہ آپ کو ایک اہم ای میل کرنی ہو اورآپ کا فون انٹرنیٹ کی رفتار سے مطابقت پیدا نہ کرسکے؟

اس صورت حال سے ہم میں سے زیادہ تر افراد کبھی نہ کبھی دوچار ہوچکے ہیں، کیوں کہ ایک بار فون لینے کے بعد ہم اس کے بیک گراؤنڈ میں بننے والے کچرے کو کبھی صاف نہیں کرتے، جس کے نتیجہ اسمارٹ فون کی سست روی کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

آگر آپ کو بھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے اسمارٹ فون پر انٹرنیٹ کی رفتاردھیمی ہوگئی ہے تو پھر درج بالا ہدایات پر عمل درآمد کرکے آپ اپنے فون کو نئی زندگی عطا کرسکتے ہیں۔

Cache  صاف کریں

کمپیوٹر کی زبان میں Cache ہارڈویئر یا سافٹ ویئر کے ایسے جزو کو کہا جاتا ہے جو استعمال کنندگان کو زیادہ تیز خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کو محفوظ کرتا رہتا ہے۔ اس کی بدولت ایک بار کھلنے کے بعد وہی فائل دوبارہ کھولنے پر زیادہ جلد کھلتی ہے۔

خودکار طریقے سے ناقابل رسائی میموری میں جمع ہونے والی فائلز کی وجہ سے فون کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔

1۔ اپنے اینڈروئیڈ فون میں کروم ایپ کھولیں۔

2۔ سیدھی طرف اور موجود More کو ٹیپ کریں۔

3۔ ہسٹری پر ٹیپ کر کے ’ کلیئر براؤزنگ ڈیٹا‘  پر ٹیپ کریں۔

4۔ ٹاپ پر جا کر ٹائم رینج  کو منتخب کریں۔ سب کچھ ڈیلیٹ کرنے کے لیے ’سلیکٹ آل‘ کا انتخاب کریں۔

5۔ ’ کوکیز اینڈ سائٹ دیٹا‘ پر جاکر ’ Cached امیجز اینڈ فائلز‘ کے باکس پر چیک لگادیں۔

6۔ آخر میں ’ کلیئر ڈیٹا ‘ پر ٹیپ کردیں۔

غیر ضروری ایپ ان انسٹال کریں۔

 کچھ موبائل ایپس ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم کچھ وقت کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن یہ بیک گراؤنڈ میں اپنا کام جاری رکھتے ہوئے انٹرنیٹ بینڈ ودتھ کھاتی ہیں  جس سے انٹر نیٹ کی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔

فون سے تمام غیر ضروری ایپل کیشنز کو ان انسٹال کرنے سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئے گی اور فون کی میموری میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایڈ بلاکر

انٹرنیٹ کی دنیا میں صارفین کو سب سے زیادہ دِق کرنے والی چیز پاپ اپ ایڈز ہیں۔ جیسے ہی آپ براؤزر پر کوئی ویب سائٹ کھولتے ہیں یہ پاپ اپ ایڈ چڑھائی شروع کردیتے ہیں۔

یہ اشتہارات لوڈ ہونے کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ٹیکسٹ، لنکس، تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ انٹرنیٹ ڈیٹا بھی زیادہ صرف کرتے ہیں۔ یہ سب عوامل مل کر مطلوبہ پیچ کی اپ لوڈ اسپیڈکو سست کر دیتے ہیں۔

ان اشتہارات کو روکنے کے لیے ایڈ بلاکر استعمال کرنے سے آپ کو ان ناپسندیدہ اشتہارات سے نجات مل جائے گی اور آپ کے فون پر انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ایڈبلاکر ایپلی کیشن کو گوگل پلے اسٹور سے با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مختلف ویب براؤزر کا استعمال

جس طرح مختلف اسمارٹ فون مختلف ایپلی کیشن کے ساتھ بہتر کام کرتے ہیں۔ اسی طرح ہر براؤزر کا ہر فون کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔ اینڈروئیڈ پر گوگل کروم زیادہ بہتر کام کرتا ہے  تو آئی او ایس پر ایپل سفاری کی کارکردگی زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔

ویب براؤزر کو اپنے فون کی مناسبت سے منتخب کریں اور پھر اسی کے ساتھ رہیں۔

انٹرنیٹ کنیکشن کو ریفریش کریں

انٹر نیٹ کی رفتار میں اضافے کا یہ ایک سادہ مگر موثر طریقہ ہے۔ اپنے اسمارٹ فون کے انٹرنیٹ کنیکشن ( موبائل ڈیٹا یا وائی فائی) کو بند کرکے کھولتے رہیں۔ اس طریقے سے دوبارہ کھلنے کے بعد انٹرنیٹ کنیکشن اپنی حقیقی حالت میں بحال ہوتا ہے۔

اس کام کو زیادہ تیزی سے سر انجام دینے کے لیے آپ ایرو پلین سیٹنگز کو آن یا آف بھی کر سکتے ہیں۔

براؤزر ٹیکسٹ موڈ

اگر آپ ایسی ویب سائٹ کھول رہے ہیں جس میں تصاویر کی ضرورت نہیں ہے تو پھر آپ ’ ٹیکسٹ موڈ‘ کے نام سے موجود اس سادہ فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹیکسٹ موڈ فیچرآپ کے فون میں موجود براؤزر ایپلی کیشن کے ذریعے ان ایبل ( فعال ) ہوتا ہے۔ اس فیچر سے مطلوبہ ویب سائٹ صرف لفظوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اضافی ڈیٹا استعمال نہیں کرتی۔

درج بالا تمام مراحل کو طے کرنے بعد نہ صر ف آپ کے فون بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post