China offers the world's most powerful phone for sale at a very reasonable price How much will this mobile phone cost in Pakistan? Know

 

چین نے دنیا کا طاقتور فون انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کیلئے پیش کردیا؛ پاکستان میں یہ موبائل کتنے کا ملے گا؟ جانیے

imageچینی موبائل کمپنی، ’انفینکس‘ کی جانب سے دنیا کا طاقتور فون انتہائی مناسب قیمت میں فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس طاقتور موبائل فون کی سیریز متعارف کرائی گئی ہے جس کو انفینکس نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو کا نام دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک کا نیا ہیلیو جی 96 فور جی پراسیسر دیا گیا ہے اور یہ پراسیسر گیمنگ سے منسلک کیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں 6.95 انچ کا بہت بڑا آئی پی ایس ڈسپلے ہے جو ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کرتا ہے۔

انفینکس نوٹ 11 کی قیمت ابھی معلوم نہیں مگر نوٹ 11 پرو کی قیمت 249 ڈالرز (42 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ نوٹ 11 کے بیک پر 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمروں پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا۔

اس کے مقابلے میں نوٹ 11 پرو میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل ہوگا جبکہ 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post