 |
| |
| پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، اس سنگین صورتحال تک پہنچانے میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آج پاکستان پر بیرونی قرضے 83 عشاریہ نو ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔ |
| |
| 1۔ ذوالفقار علی بھٹو |
| 1970 میں پاکستان پر مجموعی قرض صرف 30 ارب روپے تھا، اس کے بعد بھٹو دور حکومت کے خاتمے پر 1977 میں مجموعی قرض 97 ارب ہو گیا یعنی بھٹو کے پہلے دور حکومت میں پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 60 ارب کا اضافہ ہوا۔ |
 |
| |
| 2۔ ضیا الحق |
| بھٹو کی حکومت ختم کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے والے جنرل ضیا الحق کے 1988 میں اقتدار کے خاتمے کے وقت 426 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کا مجموعی قرض 523 ارب تک پہنچ گیا۔ |
 |
| |
| 3۔ بینظیر بھٹو |
| پاکستان میں جمہوریت کی بحالی بھی قرضوں کے اس گرداب سے ملک کو نہ نکال سکی اور اگست 1990 میں محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت میں 188 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کا مجموعی قرض 711 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ |
 |
| |
| 4۔ نواز شریف |
| بینظیر بھٹو کی حکومت ختم ہونے کے بعد اقتدار سنبھالنے والے نواز شریف کی 1993ء میں حکومت ختم ہونے پر مجموعی قرض 1135 ارب روپے ہو گیا، گویا ان کے دور میں قرض میں 422 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ |
 |
| |
| 5۔ بینظیر بھٹو کا دوسرا دور |
| بینظیر بھٹو کے دوسرے دور میں قرض میں 569 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور 1996 میں حکومت ختم ہونے پر مجموعی قرض 1704 ارب تک پہنچ گیا تھا۔ |
 |
| |
| 6۔ نواز شریف کا دوسرا دور |
| نواز شریف کے دوسرے دور اقتدار میں قرضوں میں 1242 ارب روپے کا اضافہ ہوا ملک کا مجموعی قرض 2946 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔ |
 |
| |
| 7۔ پرویز مشرف |
| 1999 میں نواز شریف کی حکومت حکومت کر کے اقتدار سنبھالنے والے پرویز مشرف کے دور میں پاکستان پر 3181 ارب روپے کے قرضوں کا اضافہ ہوا اور ان کی حکومت ختم ہونے پر قرض 6127 ارب تک پہنچ چکا تھا۔ |
 |
| |
| 8۔ آصف علی زرداری |
| محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت انحصار کی وجہ سے 2013 میں 8 ٹریلین کے اضافے کیساتھ ملک کا قرض 14 اعشاریہ 2 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ |
 |
| |
| 9۔ نواز شریف/شاہد خاقان عباسی |
| مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی حکومت کا دار و مدار قرضوں پر رہا اور 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت میں 10 ٹریلین کا قرض لیا گیا جس کے بعد ملک کا قرض 14 اعشاریہ 2 سے 24 اعشاریہ 9 ٹریلین تک پہنچ گیا۔ |
 |
| |
| 10۔ عمران خان |
| ہمیشہ خود انحصار اور قرضوں کے شدید مخالف عمران خان کا دور پاکستان کیلئے سب سے خوفناک رہا جب پاکستان نے تقریباً 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے کر پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پھنسانے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی وجہ سے اگست 2018 میں 64 عشاریہ 24 ارب ڈالر کا قرض 83 عشاریہ نو ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ |
 |