 | | | کولیسٹرول کی بیماری ہمارے ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن بدقسمتی سے بیشتر لوگ اپنے اندر موجود اس بیماری سے لاعلم ہوتے ہیں یا پھر ان کا دھیان اس طرف نہیں جاتا کیونکہ شروعات میں اس کی علامات نہیں ہوتیں - کولیسٹرول چربی کی ایک قسم ہے جو ہمارے جسم کے تمام خلیات میں موجود ہوتی ہے اور اس کی مناسب مقدار کا جسم میں ہونا ضروری بھی ہے کیونکہ اس سے جسم میں ضروری ہارمونز کی افزائش اور نظام ہضم میں مدد ملتی ہے۔ایک عام انسانی جسم میں تقریباً 100 گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے، لیکن اس کی زائد مقدار بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ کولیسٹرول سے متعلق مکمل آگہی سے ہی ہمیں اس مسئلے کی سنگینی کا اندازہ ہوسکتا ہے- آج کی ویڈیو میں ڈاکٹر وقاص جاوید کی زبانی ہم جانیں گے کہ کولیسٹرول کی وجوہات، علامات، بچاؤ کے طریقے، علاج اور اسے کبھی چیک کروانا چاہیے؟ جیسے کئی اہم سوالات کے جوابات اور دیگر اہم معلومات جو یقیناً ہماری درست رہنمائی کے لیے کافی ہے- |
|