پاکستان میں پہلے دور میں کون سی چیزیں عام تھیں؟ پُرانے دور کی کچھ ایسی چیزیں جو آج بھی سب کو یاد آتی ہیں
پرانے دور کی یادیں اور باتیں سب ہی کو یاد ہیں، 90 کے زمانے کے بچے آج بھی اپنے والدین کی پرانی چیزیں دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ان کا بچپن ان پرانی چیزوں کو دیکھ کر گزرا ہے۔ ہم نے آپ کو پہلے بھی پرانی یادیں کئی طریقوں سے یاد کروائیں ہیں اور آج بھی ہم آپ کے لئے لائے ہیں کچھ پرانی ایسی یادیں جو کسی بھی دور میں نہیں بھلائی جائیں گی۔

پہلے دور کی شادیوں میں سب لوگ مل بانٹ کر رہتے تھے، ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے، شادی کی مووی میں والدہ اور والد کی ڈھیروں تصویروں کو یوں گھمایا جاتا تھا جیسے کوئی بال ہو جوکہ اس وقت ایک بہترین مووی سمجھی جاتی تھی آج بھی لوگوں کے گھروں میں موجود ہیں وہ تصاویر۔










پہلے دور میں ایسی ونٹج کاریں ہوا کرتی تھیں جن کو کم ہی لوگ رکھتے تھے اس لئے کہ اس وقت کے حساب سے یہ کاریں بہت مہنگی ہوتی تھیں۔ پھر ان کاروں کے ساتھ خواتین کی ایسے پوز میں تصاویریں بھی بہت عام تھیں۔



