MIRA DECLARE THE WIFE OF MR. ATIQUE UL RAHMAN

 لاہور کی سیشن کورٹ کی جانب سے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیے جانے کے بعد میرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔



سوشل میڈیا پر زیر گردش بیان میں اداکارہ کی والدہ شفقت بیگم کا کہنا ہے کہ ’عدالت نے عتیق الرحمٰن کو میرا کا شوہر قرار دے دیا ہے اور میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں عتیق الرحمٰن سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دُلہن میرا کو رخصت کرکے لے جائیں، شریعت کے قانون کے مطابق جو نان نفقہ بنتا ہے، وہ عتیق الرحمٰن ادا کریں۔

شفقت بیگم کا کہنا تھا کہ  ’میں عتیق الرحمٰن اور میرا کی صلح کروانے کے حق میں ہوں۔‘

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار  دیا تھا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی، اب اداکارہ میرا کی اپیل پر ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے بھی فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 

تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی ہے۔


اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا— فوٹو : فائل
اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا— فوٹو : فائل

ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اداکارہ میرا  کو عتیق  الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post