A woman I loved so much ۔Sheikh Rashid

 

ایک خاتون جو مجھے بہت پسند تھیں اور پھر ۔۔ جانیے شیخ رشید پہلی بار اپنی پسند کے بارے میں بتاتے ہوئے

image
عوام مسلم لیگ کے سربراہ اور موجود دور میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا شمار پاکستان کے سینئیر سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ شیخ رشید نے سیاست کا آغاز اس وقت کیا تھا جب نواز شریف، بے نظیر بھٹو سیاست میں تھے۔ یعنی وہ ان سب رہنماؤں کو جانتے تھے۔ شیخ رشید پاکستانی میڈیا کے وہ مہمان ہیں جو کسی بھی چینل پر چلے جائیں تو اس چینل کی ریٹننگ آ ہی جاتی ہے۔ لال حویلی میں رہائش اختیار کرنے والے شیخ رشید لاہور کے دیسی کھانوں کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ انہیں پائے چھولے اور لاہور کی دیسی مرغن غذائیں بھی پسند ہیں۔
شادی محبت میں دغا سے متعلق کہتے ہیں کہ میں وہ فلم ہی نہیں دیکھتا جس میں لڑکا لڑکی کو دھوکا دے رہا ہوتا ہے، میں ٹی وی کو ہی بند کر دیتا ہوں جب اس قسم کا کوی سین آتا ہے تو۔ دوستوں سے متعلق کہتے ہیں اس دنیا میں کوئی سکی کا دوست نہیں ہے۔ میرے بھی کوئی دوست نہیں ہے۔
خواتین سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوبصورت ترین خاتون تھیں اس حویلی کی مالکن اور ایک اور خاتون تھیں جو کہ اوپر مزار کی طرف رہتی تھیں، وہ گلگتی تھیں۔ یہ کہہ کر شیخ صاحب تھوڑا چپ ہوئے اور کہنے لگے میں کیا کہوں، لوگ شادی کو ہی زندگی کا قرینہ سمجھنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا ایکسپریس ٹرین کسی کا انتظار نہیں کرتی، اسٹیشن سے نکل جاتی ہے۔ جبکہ آئیڈیل خاتون سے متعلق کہتے ہیں کہ مجھے قدرتی حسن والی خواتین پسند ہیں، وہ خواتین جن کے پاس خوبصورتی کے ساتھ ساتھ دماغ بھی ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے خون خوار قسم کی خواتین بہت پسند ہیں۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post