9 Arab and 43 dollers increas ..............

 

پاکستان کے قرضوں میں 6 ماہ کے دوران 9 ارب 43 کروڑ ڈالر کا اضافہ

image

پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران مزید 9 ارب 43 کروڑ ڈالر کا قرض لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان نے قرض کی ادائیگی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے مختلف ذرائع سے 9 ارب 43 کروڑ ڈالرز کا قرض حاصل کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی کی پہلی ششماہی میں پاکستان نے 5 ارب 67 کروڑ ڈالر قرض لیا تھا۔

Advertisement مزید پڑھیے : قرض لینے کے لیے شرائط ماننا پڑتی ہیں، وزیراعظم

حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں غیر ملکی قرض کا تخمینہ 14 ارب ڈالر سے زائد لگایا ہے۔ جس کے تحت اب تک حکومت 9 ارب ڈالر سے زائد رقم قرض لے چکی ہے۔

6 ماہ کے دوران لئے گئے قرض میں 3 ارب ڈالر سعودی عرب کی جانب سے حاصل کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے بانڈز اور 2 ارب ڈالر سے زائد قرض غیر ملکی کمرشل بینکوں سے لئے گئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 6 کروڑ ، ورلڈ بینک نے 96 کروڑ ڈالرز اور ایشین انفرا اسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک نے 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز بطور قرض لئے ہیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے لئے 40 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری

رواں مالی سال کی پہلی ششہامی نمیں اب تک پاکستان مختلف ممالک سے بھی 7 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز حاصل کرچکا ہے، جن میں سے امریکا3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز، جنوبی کوریا 32 لاکھ ڈالرز، برطانیہ ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالرز اور جرمنی کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز شامل ہیں۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post