 | | | تھائیرائیڈ ایک ایسا مرض ہے جو ہمارے ہاں تیزی سے پھیل رہا ہے- لیکن بدقسمتی سے اس مرض سے متعلق اتنی آگہی لوگوں کے درمیان نہیں پھیل رہی جتنی اس وقت ضرورت ہے- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب تک مریض ایک ماہر اور مستند ڈاکٹر تک پہنچتا ہے تب تک یہ مرض جسم میں کئی خرابیاں پیدا کر چکا ہوتا ہے- اگر آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، پسینہ آتا ہے، کھانا کھانے کے باوجود وزن گر رہا ہے یا دوسروں کے مقابلے میں آپ کو گرمی زیادہ لگتی ہے تو یہ سب تھائیرائیڈ کے مرض کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے- ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ تھائیرائڈ کی وجوہات، علامات اور اس کا طریقہ علاج کیا ہے؟ |
|