فارغ وقت ہے تو ان تصاویر کو دیکھیں، کیا آپ کو چند بےجان چیزوں میں کسی کی شکل نظر آرہی ہے؟ جانیں ایسا کیوں ہوتا ہے
خالی دماغ شیطان کا کارخانہ قرار دیا جاتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان جب فارغ ہوتا ہے تو اس وقت میں عام حالات کے مقابلے میں انسانی دماغ زيادہ تیزی سے کام کرتا ہے اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ انسان کا پورا جسم اس دماغ کے تابع ہوتا ہے- اس وجہ سے یہ دماغ ایسے کرشمے دکھاتا ہے جس کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے-
بے جان چیزوں میں انسانی چہرے دیکھنے کی وجہ
ماہرین نفسیات میں بے جان اشیا میں سے کسی انسان کو دیکھنے کی حالت کو پیریڈولیا کہا جاتا ہے- نیشنل انسٹیوٹیوٹ آف امریکا کے مینٹل ہیلتھ کے شعبے نے اس حوالے سے 3800 افراد پر ایک تحقیق کی جس سے یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں کہ اس حالت کا شکار فرد کسی بھی بے جان چیز کو جب غور سے دیکھتا ہے تو اس میں سے کسی نہ کسی حد تک انسانی شکل کو ڈھونڈ لیتا ہے اور خاص طور پر ان افراد میں مردوں کے چہرے زيادہ نظر آتے ہیں-
بے جان اشیا میں چھپے کچھ انسانی چہرے
پیاز میں چھپا چہرہ
شملہ مرچ میں اتنے چہرے کبھی پہلے آپ نے نہ دیکھے ہوں گے
کیا آپ کو ان گیندوں میں کچھ نظر آیا
واش بیسن تو سب کے گھروں میں ہوتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی ایسے دیکھا
ان تمام تصاویر کی جدید ترین تحقیقات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں شاذ و نادر ہی کسی کو کسی عورت کی شکل نظر آتی ہے- ماہرین کے مطابق بے جان اشیا میں انسانی چہرے کی حالت کو دیکھنے کی صورت میں نظر آنے والی شکل عام طور پر کسی مرد ہی کی نظر آتی ہے-