Boiled tea leaves can save you thousands of rupees....How?

 

ابلی ہوئی چائے کی پتی آپ کے بھی ہزاروں روپے بچاسکتی ہے بس صرف اس سے یہ کام کریں اور پائیں بھرپور فائدہ

image

چائے شوق سے پیتے ہیں مگر اس کو بنانے کے بعد جو ابلی ہوئی پتی بچتی ہے اس کو پھینک دیتے ہیں تو پتی کو پھینکنے کے بجائے اسے اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلیجیئے چائے پتی کو اس طرح سے صاف کریں کہ اس میں سے چینی کا میٹھا پن نکل جائے پھر آپ اس چائے پتی کو مختلف کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ابلی ہوئی چائے پتی کے فائدوں کے بارے میں ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا۔

فائدے

٭ زخموں کو بھرنے کے لئے ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ابلی ہوئی چائے پتی میں ایک ایسا اینٹی بائیوٹک عنصر پایا جاتا ہے جو بڑے سے بڑے زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے اور زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اس لئے چائے پتی کے پانی سے اپنے زخم کو اچھی طرح سے صاف کرلیں اور زخم پر ابلی ہوئی پتی ڈال کر پٹی باندھ لیں یہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔

٭ کبھی چوٹ لگ جائے اور خون بہنا بند نہ ہو تو فوری چائے کی پتی ڈال دیں آپ دیکھیں گے جلد ہی خون بہنا بند ہو جائے گا۔

٭ گھر کے شیشے چمکانے کے لئے بھی اس پتی کو استعمال کرسکتے ہیں، ایک کپڑے کو گیلا کریں اس میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھیں اور اس سے شیشے کو صاف کریں پھر سادے پانی سے صاف کرلیں لیجیئے شیشے بھی چمک جائیں گے۔

٭ فرنیچر کو صاف کرنے کے لئے بھی اسی پتی کو استعمال کریں اور پالش جیسی چمک پائیں۔

٭ گھر میں کیڑے مکوڑے اور کھٹمل آتے ہیں تو ایک سفید کپڑے میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھ کر گھر میں اس جگہ رکھیں جہاں مکوڑوں کا گزر زیادہ ہے، یہ مکوڑے بھاگ جائیں گے۔

٭ جن لوگوں کی ناک بند رہتی ہے وہ اس ابلی ہوئی پتی کو پانی میں ڈالیں اور جوش دے لیں، اور اس کی بھاپ لیں یہ زیادہ آسان طریقہ ہے بند ناک کو کھولنے کا۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post