Burn the School.

 ساہیوال: نامعلوم افراد نے اسکول کو آگ لگا دی، پرنسپل روم سمیت لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری میں موجود 16 کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی : پولیس۔ فوٹو: فائل
 رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری میں موجود 16 کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی : پولیس۔ فوٹو: فائل

ساہیوال میں نامعلوم افراد نے بوائز ہائی اسکول کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں لیبارٹری اور پرنسپل روم جل کر خاکستر ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 97سکس آر کے بوائز اسکول میں رات گئے نامعلوم افراد نے تالے توڑ کر لیبارٹری میں موجود 16 کمپیوٹرز، فرنیچر اور دیگر سامان کو آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اویس ملک، پولیس حکام اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق مکمل تفتیش کے بعد آگ لگنے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

Ali

a fare looking young man with nice speaking and smile face

Post a Comment

Previous Post Next Post